کوئٹہ:ٹڈی دل سے بلوچستان کے 33اضلاع متاثرجبکہ 2400ہیکٹر رقبے پر اسپرے کیاگیاہے ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس وقت ملک کے 47 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ جس میں بلو چستان میں سب سے زیادہ 33اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہیں ،نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبے میں2400ہیکٹر پر مشتمل ایرے پر اسپرے کی گئی ہے ،بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں کوئٹہ ،پشین ،قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ ،ژوب ،خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک اور دیگر شامل ہیں ۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 15 ہزار 600 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔
