اسلام آباد:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعظم کے مشیر برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کے ترقیاتی امور کورونا وائرس کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال گیا گیااس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں جس کے لئے وفاقی حکومت کا تعاون بھی ناگزیر ہے وزیراعظم عمران خان سے انتہاءمفید ملاقات ہوئی ہے جنہوں نے بلوچستان کی ترقی کے لیئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئی سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کو ترجیح دیئے جانے کے حق میں ہیں بلوچستان ملک کا سب بڑا اور جغرافیائی و معدنی وسائل کے حوالے سے اہم صوبہ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خدمات سر انجام دیں اس سے انہیں خصوصی انسیت ہے اور وہ صوبے کی ترقیاتی ضرورتوں سے آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ وہ قومی میڈیا میں بلوچستان کی کوریج میں اضافہ کے لئے کردار ادا کریں گے ملاقات میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
