نوکنڈی:چاغی کے قبائلی رہنما حاجی عبدالنبی شیرزئی کے بیٹے کی بحثیت سردار دستاربندی کی تقریب سے ضلع چاغی سمیت ایران افغانستان کے قبائلی سربراہوں کی شرکت چاغی کے قبائلی رہنما حاجی عبدالنبی شیرزئی کے بیٹے سردار حاجی تاج محمد شیرزئی کی بحثیت شیرزئی قبیلے کے سربراہان کی تقریب شیرزئی ہاوس نوکنڈی ہاوس نوکنڈی میں منعقد ہوا تقریب میں سردار حاجی برکت علی عیسی زئی سردار جلیل احمد محمدانی، حاجی عبدالکریم سمالانی، ملک عبدالقادر محمد زئی،سردار خدائے نور محمد حسنی، حاجی میر حمزہ سالازئی،حاجی عبدالقدوس سالارزئی،حاجی ولی محمد سالارزئی، سردار نیاز نوتیزئی، عبدالباری محمد حسنی، جمعیت علماء اسلام کے حافظ نظر محمد حسنی، عنایت اللہ مینگل ،میرسیدشیخ حسینی، یوتھ ڈپارٹمنٹ بلوچستان کے صدر شبیر بلوچ حاجی محمد خیر باران زئی. عرض محمد ناروئی. ملک محمد بخش حسن زئی. حاجی رفیق نصروئی. ماسٹر توکل خان شیرزئی ،سمیت سینکڑوں افراد شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب سردار حاجی تاج محمد شیرزئی،سردار جلیل احمد محمدانی حافظ نظر محمد حسنی شبیر بلوچ، عبدالقدوس سالارزئی،اور ملک عبدالقادر محمد زئی نے خطاب کیا تقریب سے نومنتخب سردار حاجی تاج محمد شیرزی نے کہا کہ آج قوم نےمجھ پر بڑی ذمہ داری دی ہے میں پورا کرنے کی ہرممکن کوشش کرونگا انہوں نے کہا کہ چاغی میں مختلف قبائل آباد ہیں جن کے درمیان بھائی چارے کی فضاء قائم ہیں اور اسے مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاونگا انہوں نے کہا کہ آج میں اپنے قبیلے کاسربراہ نہیں ہوگا بلکہ پورے چاغی کے تمام قبائل میرے اپنے قبائل ہونگے جن کے ہرخوشی اور غم میں شریک ہونگا انہوں کےتمام قبائل کے سربراہوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے اپنے مصروفیات سے وقت نکال کران کے تقریب میں شرکت کی
