شہباز شریف کو بجٹ اجلاس میں شرکت کا خطرہ مول لینا پڑے گا، احسن اقبال

شہباز شریف کو بجٹ اجلاس میں شرکت کا خطرہ مول لینا پڑے گا، احسن اقبال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بجٹ اجلاس میں شرکت کا خطرہ مول لینا پڑے گا۔نجی چینل جیونیوز کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ورچوئل اجلاس سے متعلق سوال پر احسن اقبال کی 3 شاخیں ایگزیکٹو، عدلیہ اور پارلیمنٹ ہیں، اس وقت ایگزیکٹو فعال ہے کابینہ کے اجلاس بھی ہوتے ہیں جس میں پورے ملک سے لوگ آتے ہیں، اس میں افسران بھی شریک ہوتے ہیں۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کابینہ کے اجلاس ہوسکتے ہیں تو پارلیمنٹ کے اجلاس میں کیا قباحت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہائی کورٹس کے سیشن ہورہے ہیں، سپریم کورٹ میں مختلف علاقوں سے سائلین اور وکلا آرہے ہیں، اصل بات یہ ہے کہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عملدرآمد کرنا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر ایس او پیز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جائے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ورنہ بہت غلط پیغام جائے گا کہ دیگر تمام ادارے کام کررہے ہیں اور پارلیمنٹ لاک ڈاؤن کردیں کہ ہم تو ورچوئل اجلاس کی طرف جارہے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ ایک طرف حکومت کہہ رہی ہے کہ ملک نارمل ہورہا ہے، سیاحت کے لیے ملک کھولا جارہا ہے، دفاتر کھولے جارہے ہیں، پارکس کھول دیے گئے ہیں سب کھولا جارہا ہے دوسری طرف ہم پارلیمنٹ کے اجلاس پر جو اراکین اسمبلی خود کو اتنے کمزور ظاہر کریں کہ ہماری جان بہت پیاری ہے، لوگ مرتے ہیں تو مریں، یہ مناسب بات نہیں۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یورپ، لبنان، مشرق وسطیٰ کی مثال دیکھ لیں، برطانیہ اور امریکا میں اجلاس ہورہا ہے ہر ملک میں پارلیمنٹ مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سارے ممالک کی ڈومیسٹک پارلیمنٹس نے لوگوں کی تعداد محدود کی ہے اور ہر جماعت کے تناسب سے شرکت یقینی بناتے ہیں تو ہم نے بھی کہا ہے کہ ایس او پیز طے کرلیں کہ سماجی فاصلے کے تحت کتنے افراد کو اجلاس میں آنا چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!