یوم بحر: سمندروں کو درپیش خطرات سے محفوظ بنانے کا دن ہے،نیول چیف

یوم بحر: سمندروں کو درپیش خطرات سے محفوظ بنانے کا دن ہے،نیول چیف

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ عالمی یوم بحر سمندروں کو درپیش خطرات سے محفوظ بنانے کا دن ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عالمی یوم بحر کے موقعہ پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ عالمی یوم بحر سمندروں کو درپیش خطرات سے محفوظ بنانے کے لئے مربوط بین الاقوامی کاوشیں یقینی بنانے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندر انسانیت کی خوشحالی اور معاشی ترقی کا مشترکہ وسیلہ اور زمینی حیات کی بقاء کے لئے نا گزیر ہیں، پاک بحریہ سمندری وسائل کے محفوظ,دیر پا اور جدت پر مبنی طریقوں سے استعمال کے لئے سر گرم ہے۔ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ انسانی اور صنعتی فضلے, بحری جہازوں سے تیل کے رساؤ اور ماہی گیری کے ممنوعہ طریقوں کی روک تھام میں بھی پاک بحریہ بھرپور کردار اداکر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!