مولانا محمد عالم نے سیاسی ، مذہبی  و عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، ملک سکندر خان ایڈوکیٹ

مولانا محمد عالم نے سیاسی ، مذہبی و عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، ملک سکندر خان ایڈوکیٹ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوکنڈی (کوہ یار نیوز)بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے نوکنڈی میں جماعت کے سابق امیر مولانا محمد عالم کی وفات پہ تعزیت کی اور تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد عالم کی جماعت اور ضلع چاغی کے عوام کیلئے خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی انہوں نے بحیثت عالم اور سیاسی و مذہبی رہنما ہمیشہ عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور جماعت کے ہر پروگرام پہ لبہیک کرتے ہوئے اسے کامیابی سے ہمکنار کیا مولانا محمد عالم کی جدائی سے جو خلاء پیدا ہوئی ہے وہ کبھی پر نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ مولانا محمد عالم نے پوری زندگی اسلام کی سربلندی کیلئے وقف کردی تھی جماعت کے سچے عاشق تھے علماء،طلباء،خادم اور مخدوم انکے مشن کو آگے بڑھائیں انہوں نے کہا کہ انکی رحلت سے نہ صرف چاغی بلکہ پورے بلوچ بیلٹ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اور خصوصاً جمعیت علماء اسلام ایک عظیم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیاانہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مولانامحمدعالم کی روح کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!