دالبندین  ، شہید اسلم جان گچکی کو  راستے سے ہٹا کر غیر سیاسی لوگوں کیلئے راہ ہموار کی گئی ، محمد بخش بلوچ

دالبندین ، شہید اسلم جان گچکی کو راستے سے ہٹا کر غیر سیاسی لوگوں کیلئے راہ ہموار کی گئی ، محمد بخش بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین نامہ نگار بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں ممتاز بلوچ قوم پرست رہنما و گوریلا کمآنڈر شہید اسلم جان گچکی کو انکے اٹھارہویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں سرخ سلام پیش کیا انہوں نے کہا کہ آج کے دن نوجون 2002 کو مشکے میں ظالموں نے شہید اسلم جان گچکی اور ان کے دو ساتھیوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تاکہ شہید اسلم جان جیسے پڑھے لکھے دوراندیش سیاسی معتبر کو راستے سے ہٹا کر غیر سیاسی لوگوں کیلئے راہ ہموار کی جائے اور بلوچستان و بلوچ قوم کو اسلم جان گچکی جیسے قابل اور نڈر لیڈر سے محروم کیا جائے اور نادیدہ قوتوں نے شہید اسلم جان گچکی اور انکے ساتھیوں کو شہید کرکے اپنا مقاصد پورا کیا بلوچستان و بلوچ قوم کو ایک عظیم فکری و نظریاتی رہنما سے محروم کردیا اسی لیئے آج کے دن کو بلوچ قوم ایک سیاہ باب کے طورپر مناتی ھے اور شہید اسلم جان گچکی کو انکے قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ شہید نے اپنے اصولی موقف پر کاربند رہتے ہوئے تمام تر تکلیف و مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے ثابت قدم رہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑ بلوچ اکابرین اور نوجوانوں کی خون کی نشانی دیں رہے ہیں کہ انگریز سامراج سے لیکر مختلف آمریت اور نام نہاد جمھوری ادوار میں ڈٹ کر دشمن کے ہر طرح کے وار کا جواب دیا اور اپنے خون سے سرزمین کی آبیاری کی آج انہی شہیدوں کے بدولت بلوچستان کا نام قائم ہیں انہوں نے کہا کہ شہید اسلم جان گچکی کی شہادت سے جو خلا خالی ہوا تھا وہ صدیوں پر نہیں ہوگا البتہ شہید کے فکر و فلسفے کو آگے لیجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!