کورونا سے ہلاکتیں 4لاکھ 23ہزارہوگئیں،79لاکھ افرادمتاثر

کورونا سے ہلاکتیں 4لاکھ 23ہزارہوگئیں،79لاکھ افرادمتاثر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نیویارک:دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد75 لاکھ 97 ہزار 341 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 23 ہزار 844 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 33 لاکھ 31 ہزار 960مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 928 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 38لاکھ 41ہزار 537مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 16ہزار 34افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 89ہزار 701ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 57ہزار 561کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 827کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 16ہزار 86کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8لاکھ 5ہزار 649تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 41ہزار 58زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 6 ہزار 532 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 436 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 279ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91ہزار 409ہوچکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 787مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔بھارت میں کورونا وائرس سے 8 ہزار 501ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98ہزار 283ہو گئی۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 167ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 36ہزار 142رپورٹ ہوئے ہیں۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 6ہزار 109ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 14ہزار 788رپورٹ ہوئے ہیں۔جرمنی میں کورونا سے کل اموات کی تعداد 8 ہزار 851ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 86 ہزار 795ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 584 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 80 ہزار 156 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 763ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 74ہزار 23ہو گئے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 346ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 55 ہزار 561ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 857رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 16ہزار 21تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 64ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔بڑھتی ہوئی لاپروائی اور غیر محتاط رویے کے باعث پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان کورونا مریضوں کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں چین اور سعودی عرب سے بھی آگے نکل کر 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 25ہزار 933ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 2 ہزار 463تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 82ہزار 764مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 40ہزار 247مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!