خضدار ،مختلف امراض اور حادثات میں فوری طبی امداد فراہم کرنے والا ادارہ بند

خضدار ،مختلف امراض اور حادثات میں فوری طبی امداد فراہم کرنے والا ادارہ بند

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار(کوہ یار نیوز)بیسک ہیلتھ یونٹ سن چکو کرخ ضلع خضدار کرونا جیسی موضی وباء سمیت مختلف امراض اور حادثات میں فوری طبی امداد فراہم کرنے والا ادارہ بند ایک ہزار گھرانوں پر مشتمل علاقہ ضلعی منتظم آفیسر کی غفلت اور لاپرواہی سے پریشان بی ایچ یو سیاسی تبادلوں کے باعث تباہی کے دہانے پر ڈیوٹی دینے والے ملازمین کا تبادلہ کرکے سفارش کی بنیاد پر نیا عملہ تعینات کردیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ آٹھ ماہ سے ادارہ بند پڑا ہے علاقے کے معززین نے ادارے کی فعالیت کے لئے متعدد بار ڈی ایچ او آفس کے چکر کاٹ چکے ہیں لیکن آج تک ایک بھی ملازم ڈیوٹی کا پابند نہیں کیا جا سکا پی پی ایچ آئی کی جانب سے تعینات کردہ درجہ چہارم کا ملازم عوضی ملازم رکھ دیا ہے مزکورہ عوضی ملازم بھی ہسپتال بند کرکے موج مستی میں مشغول متعدد بار پی پی ایچ آئی کے آفیسران نے جب دورہ کیا تھا تب بھی ادارہ بند ملا لیکن کو ئی کارروائی عمل میں نہ آسکی علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سابقہ ملازمین کو دوبارہ تعینات کرکے بی ایچ یو کو آباد کیا جائے جو ڈیو ٹی کے پابند بھی ہیں اور علاقے کے لوکل ہیں چوبیس گھنٹے لوگوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے لئے دستیاب ہیں۔چیف سیکرٹری بلوچستان سے پر زور مطالبہ ہے کہ سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کا نوٹس لے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!