کراچی: جامعہ بنوریہ کے مہتمم اور مشہور عالم دین مفتی محمد نعیم انتقال کر گئے۔مفتی نعیم کے بیٹے مفتی نعمان کا کہنا تھا کہ عالم دین مفتی محمد نعیم چل بسے وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ہسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی نعیم کی میت نجی ہسپتال سے منتقل کی جارہی ہے، مفتی نعیم کئی روز سے علیل تھے۔






