دالبندین ۔ نامہ نگار بڑیچ قبائل کا اہم اجلاس ممتاز سماجی وقباہلی رہنماء حاجی میر مددخان بڑیچ اور حاجی عبدالغنی بڑیچ کی صدارت میں بڑیچ قلعہ دالبندین میں منعقد ہوا جس میں ملک نوربخش بڑیچ ۔مولوی عبدالحکیم بڑیچ ۔مولوی میر حمزہ بڑیچ ۔میر محمد جان بڑیچ ۔حاجی عبدالرزاق بڑیچ ۔محمد خیر بڑیچ ۔صلاح الدین بڑیچ ۔اسحاق بڑیچ ۔ولی جان بڑیچ ۔سرور خان بڑیچ ۔گلبدین بڑیچ ۔عطاء اللہ بڑیچ ۔ثناء اللہ بڑیچ ۔حافظ علی بڑیچ ۔موسی خان بڑیچ اور دیگر معتبرین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مختلف قبائلی امور زیر غور آئے اور فیصلہ ہوا کہ رخشان ڈویژن میں آباد بڑیچ قبائل کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جائے گا چاغی سمیت خاران واشک اور نوشکی میں بڑی تعداد میں بڑیچ قبائل آباد ہیں جن کو متحد کرنا اشد ضروری ہے اس سلسلے میں قبائلی عمائدین سے صلح ومشورے جاری ہیں اس موقع پر میر مددخان بڑیچ اور حاجی عبدالغنی بڑیچ نے کہا کہ ہمیں ہرقسم کی تعصبات سے بالاتر صرف اور صرف بڑیچ قبائل کے اتحاد و یکجہتی کے لیے سوچنی چایئے ھمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے بلکہ ھم قبائل کے مسائل کو حل کرنے اور ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے جدوجہد کریں گے اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔اس موقع پر حاجی عبد الغنی بڑیچ نے قبائلی عمائدین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا تھا ۔
