صوبے پر مسلط کی گئی حکومت عوامی مسائل سے نالاں ہے ‘ ملک ولی کاکڑ

صوبے پر مسلط کی گئی حکومت عوامی مسائل سے نالاں ہے ‘ ملک ولی کاکڑ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکز ی سینئرنائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام پرمسلط کردہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف آن لائن کلاسز کے نام پر عوام کے ساتھ سنگین مذاق کیا جارہا ہے جو صرف اورصرف طلباءوطالبات کے قیمتی وقت ضیاع ہے صوبے میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس،تاجر،کلرکس سب سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت سب ٹھیک کی رٹ لگائے بیٹھی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی طرف سے لگائے گئے کیمپ میں طلباءسے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبے میں سہولیات کا فقدان ہے طلباءانٹرنیٹ تک رسائی نہیں رکھتے جبکہ غر بت کی وجہ سے بہت سے طلباءکے پاس کمپیوٹر اور نہ ہی جدید ٹیکنالوجی کے موبائلز ہیں تو پھر وہ کس طرح آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں حکومت کی طرف سے آن لائن کلاسز کا فیصلہ بلوچستان کے طلباءوطالبا ت کے ساتھ ایک سنگین مذاق ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کی عوام پر مسلط حکومت عوام کے مسائل سے نالاں دکھائی دے رہے ہیں انہیں پتہ ہی نہیں کہ مسائل کیا ہیں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس،تاجر،کلرکس سب سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت کی طرف سے سب ٹھیک ہے کا چرچا کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسز کے نام پر طلباءوطالبات کا قیمتی وقت ضائع کیا جارہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ طلباءوطالبات کو سہولیات فراہم کی جائے تاکہ ان کا تعلیمی مستقبل تابناک ہوبلوچستان نیشنل پارٹی کسی بھی صورت طلباءکے مستقبل کو داﺅ پرلگانے کی اجازت نہیں دے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!