مستونگ ،  طلباء و طالبات پر تشدد کیخلاف نیشنل پارٹی   اور بی ایس او کی ریلی و مظاہرہ

مستونگ ، طلباء و طالبات پر تشدد کیخلاف نیشنل پارٹی اور بی ایس او کی ریلی و مظاہرہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

مستونگ( نامہ نگار)نیشنل پارٹی مستونگ اور بی ایس او نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں طلباء و طالبات کے پرامن احتجاج پر پولیس کی لاٹھی چارج و گرفتاری اور مستونگ شہر میں کیسکو کی عوام دشمن اقدامات ، اور پینے کے پانی کی قلت ، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاجربرادری کو بلا جواز تنگ کرنے کے خلاف بازار میں احتجاجی ریلی نکالی اور سلطان شہید چوک پر جلسہ منعقد کیا گیاجس میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں عوام اور تاجربرادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر احتجاجی ریلی و جلسے سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نواز بلوچ سینئر رنماء میر سکندر خان ملازئی تحصیل صدر نثار مشوانی تحصیل مستونگ کے سابق صدر میر آحمد بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر حاجی اورنگزیب قمبرانی بی ایس او پجار کے زونل صدر ناصر بلوچ جنرل سکریٹری نثار بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ میں آن لائن کلاسز کے حوالے سے طلباء و طالبات کی پرامن احتجاج پر پولیس کی بیمانہ تشدد و گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ طالبات کو گھسٹ کر انکی گرفتاری اسلامی بلوچی اور ہمارے قبائلی روایات و رسم و رواج کو روند ڈالنے کی مترادف ہے اور یہ گھناونی عمل باپ کے کٹپتلی حکومت میں شامل مردہ ضمیر جماعتوں کے لیے شرم کا مقام ہے۔۔انھوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹیڈ صوبائی حکومت طلباء و طالبات کے جائز مطالبات کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں طلباء و طالبات کے گرفتاری کا واقعہ رونما ہونا کوئی نیا واقعہ نہیں هے کٹپھتلی سلیکٹیڈ حکومت ماضی کے انہی ظلم وجبر بربریت کا تسلسل کو جاری رکھیں ہوئے ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایچ ای سی اور حکومت اپنی تعلیم کش پالیسیوں کو فوری طور پر ترک کر کے طلباء و طالبات کے تمام جائز مطالبات کو فوری طور پر حل کرےمقررین نے مستونگ میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی طویل ترین لوڈ شڈنگ اور ناقص وولٹیج پر سخت تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ جب سے سلکٹڈ حکومت نے موجودہ ایس ڈی او کیسکو کو مستونگ کے عوام پر مسلط ہے شہر میں بجلی کی صورتحال انتہائی بد تر ہو چکی ہے موصوف ایک منظم سازش کے تحت آئے روز گھریلو صارفین اور واٹر سپلائی اسکیموں کے بجلی کنکشنز منقطع کر کے عوام اور تاجر برادری کو ازیت میں ڈالنے کے ساتھ زمیندار طبقے کو نان شبنیہ کا محتاج بنا دیا ہے۔۔انھوں نے کہا سٹی فیڈرز پر ایک طرف عوام کو طویل لوڈشڈنگ کے عزاب میں ڈال دیا گیا ہے اور دودری جانب انتہائی ناقص وولٹج سے لوگوں کے گھروں کی قیمتی برقی آلات کا جلنا روز کا معمول بن چکا ہے۔۔انھوں نے کہا ایس ڈی او کیسکو عوام کو سہولت دینے اور انکو صییح معانوں میں بجلی فراہم کرنےپر توجہ دینے کے بجائے اپنی تمام تر توجہ ریکوری ہدف اور بھتہ خوری پر مرکوز کیے ہے انھوں نے کہا کہ موصوف کو سختی سے تنبیہ کرتے ہے کہ وہ اپنی عوام اور زمیندار دشمن اقدامات سے باز آکر بھتہ خوری و لوٹ مار کا سلسلہ ترک کرے بصورت دیگر آئندہ اس سے بھی سخت احتجاج کا راستہ اپنائنگےمقررین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرونا ایس او پیز کی آڑ میں تاجربرادری کو بلا جواز تنک کرنے اور انکی دکانوں کو سیل کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ باپ کے سلکٹڈ حکومت نے مستونگ کو ایک لاوارث ضلع سمجھ کر دانستہ طور پر تمام انتظامی پوسٹوں پر کرپٹ نا اہل اور بھتہ خور آفیسروں کو مسلط کیا گیا ہے۔۔اور جنکی اصل مینڈیٹ عوام کی خدمت ہے لیکن یہ ڈکٹیٹر انتظامی آفیسران عوام کی تزلیل اور حکومتی ایماء پر اپوزیشن جماعتوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر اپنی توانائی استمال کرنے میں مصروف ہے۔۔۔مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی بی این پی اور آل پارٹیز کے دیگر سیاسی جماعیتں اور مستونگ کے عوام کیسکو سمیت ضلعی انتظامیہ کی اس عوام کش اقدامات پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرینگے۔انھوں نے کہا کہ ہم ایس ڈی او کیسکو کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہے کہ وہ اپنی ظالمانہ عوام و زمیندار کش روش تبدیل کرے بصورت دیگر گریڈ اسٹیشن اور کیسکو آفس کا گہراو کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!