ماشکیل:(نصیر کبدانی سے)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک ڈاکٹر حفیظ الرحمان محمد شہی سے آل پارٹیز واشک کے رہنماؤں نے انکے دفتر میں ملاقات کی آل پارٹیز رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ واشک ڈاکٹر حفیظ الرحمان محمد شہی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انھیں اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی انہوں نے کہا کہ واشک جیسے دور دراز علاقے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی خدمات قابل ستائش ہیں مختصر وقت میں انہوں نے واشک کے دور دراز علاقوں میں قائم سینٹرز کا دورہ کرکے انکی کارکردگی اور ان میں کمی و بیشی کا جائزہ لیا اور سینٹرز کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اعلی حکام سے رابطہ کرکے تمام حل طلب مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک ڈاکٹر حفیظ الرحمان محمد شہی نے آل پارٹیز رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ واشک بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں سے ہے اس لیے میری ہر ممکن کوشش ہے کہ یہاں کے عوام کو انکی دہلیز صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے کیونکہ اکثر لوگ غریب ہیں جوکہ کوئٹہ یا کراچی جانے کی سکت نہیں رکھتے انھیں انکی دہلیز پر بہتر انداز میں علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کوشش کرونگا آل پارٹیز رہنماؤں نے انکا شکریہ ادا کیا اور ایک اجلاس بروز اتوار مرکزی مسجد میں رکھ دیا گیا جس میں حل طلب مسائل کے حل کے لیے مشاورت کی جائے گی.
