بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان او آفتاب شیرپاﺅ سے ٹیلی فونک رابطہ

بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان او آفتاب شیرپاﺅ سے ٹیلی فونک رابطہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمدشیرپاﺅ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ،جس کے دوران حکومتی بجٹ کو مکمل مسترد کرنے پر اتفاق اور آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کےلئے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی ) بلانے پر مشاورت کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال خا ص طور پر کرونا وائرس کے پھیلاو¿ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنماﺅں میں حکومتی بجٹ مکمل طور پر مسترد کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ ملک میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے کرونا وائرس پھیلا۔ پاکستان کے عوام غریب دشمن بجٹ کو مسترد کرچکے ہیں۔ ملکی آئین پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ دونوں رہنماﺅ ں کے درمیان آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے پر بھی مشاورت ہوئی ۔ دریں اثنال چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاو¿ کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ دونوں رہنماﺅں نے ملک میں کرونا وائرس سے بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ۔اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آفتاب شیرپاو¿ میں ملکی سیاسی معاملات بھی زیربحث آئے ۔بلاول بھٹو کا کہناتھاکہ حکومت ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کرچکی ہے۔ عوام دشمن بجٹ کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ عمران خان مسلسل کنفیوڑڈ رہے اور کرونا وائرس ملک کے کونے کونے میں پھیل گیا۔ انہوں نے کہا عمران خان 18ویں آئینی ترمیم کا نام لے کر ملکی آئین کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری اور آفتاب شیرپاو¿ کے درمیان اے پی سی کے انعقاد کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!