بلوچستان ہائی کورٹ کا بلڈنگ کوڈ کے برخلاف تعمیرات پر فریقین کو نوٹس جاری

بلوچستان ہائی کورٹ کا بلڈنگ کوڈ کے برخلاف تعمیرات پر فریقین کو نوٹس جاری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: بلو چستان ہا ئی کو رٹ کے چیف جسٹس جنا ب جسٹس جما ل خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس نذیر احمد لا نگو پر مشتمل بنچ نے کو ئٹہ شہر میں بلڈنگ کوڈ کے خلا ف تعمیر ہو نے والی بلند و با لاعما رتوں سے متعلق فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔ گز شتہ روز سینئر قانون دان سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کی جانب سے کوئٹہ شہر میں بلڈنگ کوڈ کے خلاف تعمیر ہونے والی بلند و بالا عمارتوں سے متعلق دائر آئینی درخواست کی۔ شہر کے وسطی اور نواحی علاقوں میں بلڈنگ کوڈ کے خلاف بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں نہ صرف تعمیر کی جانے والی عمارتیں مقررہ حد سے زیادہ اونچی ہوتی ہیں بلکہ اب تک کوئٹہ شہر میں 6سے 7منزلہ عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے موقف اختیا رکیا کہ کوئٹہ شہر زلزلے کے ریڈ زون میں واقع ہے لیکن اس کے باوجود شہر کے وسطی اور نواحی علاقوں میں بلڈنگ کوڈ کے خلاف بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں نہ صرف تعمیر کی جانے والی عمارتیں مقررہ حد سے زیادہ اونچی ہوتی ہیں بلکہ اب تک کوئٹہ شہر میں 6سے 7منزلہ عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!