بلوچستان نیشنل پارٹی بسیمہ کے زیر اہتمام شہدائے بلوچستان کے سلسلے میں  تعزیتی ریفرنس

بلوچستان نیشنل پارٹی بسیمہ کے زیر اہتمام شہدائے بلوچستان کے سلسلے میں تعزیتی ریفرنس

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ماشکیل:(نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی بسیمہ کے زیر اہتمام 15 جولائی شہدائے بلوچستان کے سلسلے میں بسیمہ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص بی این پی واشک کے ضلعی صدر انجینئر سیف الرحمن عیسی زئی تھے جبکہ تعزیتی ریفرنس میں سابق ضلعی صدر میر بالاچ خان رودینی/ضلعی نائب صدر برکت علی ساسولی/ضلعی کسان ومائیگری سکیرٹری محمد ایوب بلوچ/ ضلعی فنانس سکیرٹری حافظ برکت اللہ عیسی زئی/ضلعی ہیومن رائٹس سیکرٹری انوارالحق بلوچ/تحصیل بسیمہ کے صدر محمد حسن بلوچ بلوچ/جنرل سکیرٹری عبدالرحمن سمالانی/نائب صدر عبدالواحد بلوچ میر علی دوست عیسی زئی حاجی محمد اسلم ریٹائرڈ حوالدار عبدالقادر بلوچ نذیر آحمد حاجی زئی منظور بلوچ سعود آحمد سہیل بلوچ کلیم اللہ بلوچ امیراللہ بلوچ ہارون بلوچ زبیر آحمد بلوچ عبدالباسط سمالانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔تعزیتی ریفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ برکت اللہ عیسی زئی نے حاصل کی جبکہ تعزیتی ریفرنس سے واشک کے ضلعی صدر انجینئر سیف الرحمن عیسی زئی سابق ضلعی صدر میر بالاچ خان رودینی ضلعی نائب صدر برکت علی ساسولی تحصیل بسیمہ کے صدر محمد حسن بلوچ جنرل سیکرٹری عبدالرحمن سمالانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے شہید حبیب جالب بلوچ شہید چیئرمین منظور بلوچ شہید ملک نوید دیوار و دیگر شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور انہوں نے کہا کہ بی این پی ایک سیاسی جمہوری پارٹی ہے جو کہ اپنے سیاسی جدوجہد کو مرکزی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی ان عظیم رہنماؤں کی جدوجہد اور ان کے قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرےگی جبکہ آخر میں شہداء کے لئے دعا مغفرت بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!