کوئٹہ (نماٸندہ خصوصی) فاطمہ جناح ٹی بی سینٹوریم ہسپتال میں صرف ایک سال قبل ڈسپیچ کلرک بھرتی ہونے والے شخص کو ڈیڈ اسٹاک انچارج بنا دیا گیا جبکہ اس عہدے پر پیرا میڈیکل اسٹاف میں سے تعیناتی کی جاتی ہے، علاوہ ازیں میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے منظور شدہ سامان کے اجرا ٕ میں بھی مذکورہ شخص اپنی مرضی کے مطابق سامان جاری کرتا ہے اور عوامی حلقوں نے اس سرکاری ملازم کے رویے کی بھی شکایت کی ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ وہ اس تعیناتی کی میرٹ اور سامان کے اجرا ٕ سے متعلق تحقیقات کرواٸیں اور قانون کے مطابق اس عہدے پر با اخلاق سرکاری ملازم تعینات کیا جاۓ


