بھارت ،شادی کی تقریب میں ایک شخص کی وجہ سے 22 لوگ کورونا کا شکار

بھارت ،شادی کی تقریب میں ایک شخص کی وجہ سے 22 لوگ کورونا کا شکار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نئی دہلی: بھارت میں ہونے والی شادی میں شرکت کرنے والے 22 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے ضلع لکھم پور میں ایک شخص نے کرونا کے باوجود اپنی شادی کا انعقاد کیا جس میں سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ شادی میں شرکت کرنے والے افراد نے احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا اور وہ کسی بھی چیز کی پرواہ کیے بغیر ایک دوسرے سے ملتے رہے۔ اطلاعات کے مطابق شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو یہ تقریب مہنگی پڑ گئی کیونکہ وہاں ایک ایسا شخص موجود تھا جو کرونا سے متاثر تھا اور اب ا±س کی وجہ سے 22 افراد وائرس کا شکار ہوگئے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق شادی میں شرکت کرنے والے 22 افراد کو کرونا کی تصدیق ہوچکی جبکہ بقیہ مہمانوں کی شناخت اور تلاش کا کام جاری ہے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق شادی کی تقریب میں شرکت کے چند روز بعد ہی مہمانوں کو کرونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں اور ا±ن میں سے دو کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!