کورونا وائرس ‘ بلوچستان میں فعال کیسز 25فیصد رہ گئے

کورونا وائرس ‘ بلوچستان میں فعال کیسز 25فیصد رہ گئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبے میں کروناوائرس کے فعال کیسز 25 فیصد رہ گئے، بلوچستان میں کرونا سے صحت یاب افراد کی شرح بڑھ کر74 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا کی تازہ صورت حال سے متعلق اپنے بیان میں محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ مجموعی کرونا کیسز میں شرح اموات ایک فیصد رپورٹ ہوئی، گزشتہ روز وبا سے متاثرہ 86 مریض صحت یاب ہوئے۔ محکمہ نے بتایا کہ گزشتہ روز 333 ٹیسٹ میں سے 19 میں کرونا کی تصدیق ہوئی، صوبے میں مہلک وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد8399 ہوگئی، صوبے میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 131 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!