نیب قانون پر ہمارے تحفظات کی سپریم کورٹ کے فیصلے نے توثیق کی ہے،مولانا فضل الرحمن

نیب قانون پر ہمارے تحفظات کی سپریم کورٹ کے فیصلے نے توثیق کی ہے،مولانا فضل الرحمن

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نیب قانون پر ہمارے تحفظات کی سپریم کورٹ کے فیصلے نے توثیق کی ہے،سپریم کورٹ فیصلے میں تبصرہ نے نیب کی حقیقت کو عیاں کیا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب ادارے کو برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہناتھاکہ نیب کو انتقام، سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔نیب کو جانبدار ادارہ قرار دیا گیا ہے۔نیب کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے خلاف نیب میں کیسز عام عدالتوں میں ہونے چاہیے۔ لاپتہ افراد کے لواحقین آج بھی ان کے انتظار میں ہیں۔ لاپتہ افراد کو عدالتوں میں بھی پیش نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت حقیقی معنوں میں ہونی چاہیے۔امریکہ اپنے لیے جمہوریت کو پسند کرتا ہے تو دنیا کے لیے بھی پسند کرے امریکہ کا پاکستانی کی اسٹیبلشمنٹ پر دباو رہتا ہے۔اس کی مرضی سے صدر سمیت دیگر لانے کی کوشش ہوتی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سیاستدانوں کو اپنا موقف منوانے کے لیے گردن مروڑنی پڑتی ہے۔پروپیگنڈہ کی بنیاد پر لوگوں کے ذہنوں میں غلط باتیں اتاری جاتی ہیں۔نیب سے متعلق ہمارے موقف کی توثیق ہو گئی ہے۔خورشید شاہ کو نیب نے انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!