پنجگور:پنجگور میں مذیدچار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اب تعداد 8ہوگئی محکمہ صحت نے ریڈ الرٹ جاری کردیا اور لاک ڈاو¿ن پر عمل درآمد کرانے کو لازمی قرار دیدیا متاثرہ افراد کے فیملی کے 37 افراد ہوم کورنٹائن سمپل کوئٹہ روانہ کردیئے گئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے مذید چار شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے محکمہ صحت کے زرائع کے مطابق ان افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اس وقت ہوگئی تھی جب ان افراد کو بیماری کی حالت میں کوئٹہ لے جایا گیا جہاں ٹیسٹ کے دوران ان میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرلی گئی محکمہ صحت پنجگور نے ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیراحمد کشانی کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ گھروں کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر مذید افراد کے بھی نمونے حاصل کرلیئے گئے ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیراحمد کشانی کے مطابق محکمہ صحت کو جوں اطلاع دی گئی کہ پنجگور سراوان کے چار افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے تو انہوں نے فورا ٹیمیں تشکیل دے کر متاثرہ افراد کے گھروں کو روانہ کردیئے تاکہ فیملی کے دیگر افراد کے نمونے حاصل کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ سمپل لینے کے بعد متاثرہ افراد کے فیملیز کے 37 افراد کو ہوم قرنطینہ بھی کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں معاملات خطرناک نج پر پہنچ چکے ہیں کیونکہ متاثرہ افراد کے ساتھ روزانہ سینکڑوں افراد ملتے رہے اوران کی دکانوں میں عید کے سیزن صبح شام لوگوں کا تانتا باندھا رہا ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری سے اپیل ہے کہ وہ معاملات کی سنگینی کو دیکھ کر موثر لاک ڈاو¿ن پر سختی سے عمل درآمد کرائیں بصورت معاملات ہاتھ سے نکل سکتے ہیں شہری بھی احتیاط کا دامن پکڑیں اور اگر خدانخواستہ یہ وائرس بے مذید پھیل گیا تو اس کے منفی اثرات سے ہمارا سسٹم لپیٹ میں آجائے گا اپنے لیے نہ سہی شہری کم ازکم اپنے گھروں کے لیے سوچیں احتیاط میں سلامتی ہے جس سے کوورنا وائرس سے بچا جاسکتا ہے
