نوشکی: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نوشکی زون کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت زونل جنرل سیکرٹری آغا الیاس شاہ منعقد ہوا جسمیں مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے اراکین سلیم بلوچ اور عتیق بلوچ تھے اجلاس میں تنظیمی امور آئندہ لائحہ عمل زیر بحث آئے اور نوشکی زون کے کابینہ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور زونل آرگنائزئنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جسمیں آرگنائزر الیاس شاہ بلوچ ڈپٹی آرگنائزر وقاص بلوچ پریس سیکرٹری آغا عاطف شاہ بلوچ زونل آرگنائزئنگ کمیٹی کے اراکین اشفاق بلوچ شاہ دوست بلوچ عیسی بلوچ قسم خان بلوچ نامزد ہوئے اس موقعے پر فیصلہ کیا گیا نوشکی میں تنظیم کاری کو تیز کیا جائے گا نوجوانوں کو کسی جذباتی مہم جوئی غیر سیاسی کلچر کا حصہ بننے نہیں دیا جائے ہفتہ وار اسٹدی سرکل منعقد ہونگے عید کے بعد شہید چیئرمین منظور بلوچ کے یاد میں سیمینار منعقد ہوگا جبکہ ڈگری کالج نوشکی کے نئے عمارت کے لئے مہم چلائی جائے گی اجلاس میں بلوچ اسٹوڈنٹس نوشکی کے نام ایکٹیوٹیز سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ۔ مقررین نے کہا کہ بی ایس او نوشکی سمیت بلوچستان بھر میں سیاسی تنظیم کاری قائد تحریک سردار اختر جان مینگل و مرکزی چیئرمین و مرکزی کابینہ کے تحت فعال و متحرک کردار ادا کررہی ہے بی ایس او بلوچ نوجوانوں میں شعوری یکجہتی سرکلنگ کو اہمیت دیتی ہے بی ایس او نے ہمیشہ تمام سیاسی قیادت کا احترام کیا ہے اور بلوچستان کے جمہوری جدوجہد میں کردار ادا کیا ہے نوشکی کے سیاسی سماجی مسائل و لوگوں کے اتحاد و یکجہتی و تعلیمی مسائل کے حل کے لئے بی ایس او کا کردار اہم و تاریخی رہا ہے نوشکی زون کے محنت و کوششوں سے تنظیم کو مزید فعال و متحرک کرینگے نوجوانوں کو پرامن شعوری عمل کا حصہ بنائے گے ۔
