خیبرپختونخوا: 103 سالہ بزرگ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

خیبرپختونخوا: 103 سالہ بزرگ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خیبرپختونخوا میں 103 سالہ بزرگ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے جس کے بعد وہ کورونا کو شکست دینے والے دنیا کے سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص بن گئے۔ خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق صدسالہ بزرگ کے اہلخانہ اور ڈاکٹروں نے کہا کہ ‘اتنے معمر شخص کی کورونا سے صحتیابی اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارا طبی نظام اتنا خراب نہیں ہے جس قدر اس حوالے سے باتیں کی جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ عزیز عبدالعلیم چترال کے شمالی ضلع کے ایک گاؤں کے رہائشی ہیں اور وہ جولائی کے اوائل میں کورونا میں مبتلاہوگئے تھے۔ مکمل صحتیابی کے بعد انہیں گزشتہ ہفتے ہسپتال کے ایمرجنسی رسپانس سینٹر سے رخصت کیا گیا۔ عزیز کے بیٹے سہیل احمد نے چین اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع اپنے گاؤں سے فون پر رائٹرز کو بتایا ‘ہم ان کی عمر کی وجہ سے پریشان تھے لیکن ابو بالکل بھی پریشان نہیں تھے۔ سہیل نے اپنے والد کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے زندگی میں بہت نشیب و فراز دیکھے شاید اس لیے کورونا وائرس سے خوفزدہ نہیں ہوئے لیکن انہیں تنہائی میں رہنا پسند نہیں ہے۔ 50 سالہ سہیل نے بتایا کہ ان کے والد نے 70 سال تک بڑھئی کا کام کیا اور ان کی 3 بیویوں اور 9 بیٹے اور بیٹیوں کا انتقال ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی چوتھی بیوی چھوڑ کر جا چکی جبکہ پانچویں سے ابھی شادی کی ہے۔ آغا خان ہیلتھ سروس ایمرجنسی سینٹر کے ایک سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر سردار نواز نے کہا کہ عزیز کو اپنی تنہائی اور علاج کے دوران اخلاقی اور نفسیاتی مدد بھی فراہم کی گئی۔ عارضی سینٹر محض چند ہفتے قبل لڑکیوں کے ہاسٹل میں قائم کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!