وفاق نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو سندھ بھیجنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا،نجی ٹی وی

وفاق نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو سندھ بھیجنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا،نجی ٹی وی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی: وفاق نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو سندھ بھیجنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا، وفاق نے جنوری 2020 میں 19 گریڈ کے افسر ضیاءالرحمان کی خدمات سندھ کو دیں۔ نجی ٹی وی نے بتایاکہ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضیا الرحمان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر سندھ کو دی گئیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیا اور سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے خلاف تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ سے ضیا الرحمان کی بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے مو¿قف اختیار کیا کہ اگر دوہری شہریت والے پاکستان کے اہم عہدوں پر تعینات ہو سکتے ہیں تو پھر مولانا فضل الرحمان کے بھائی تو پاکستانی ہیں، انہیں کہیں بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔ناصرحسین شاہ نے کہا کہ ضیاءالرحمان خیبرپختون خوا میں بھی انتظامی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، ضیا الرحمان کی تعیناتی ایک مکمل انتظامی معاملہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!