قلات کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوری جائیگی ‘ ضیاءلانگو

قلات کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوری جائیگی ‘ ضیاءلانگو

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

قلات:صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے قلات خالق آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیااورجاری کاموں کا جائزہ لیا۔وزیر داخلہ کوسائٹ پر جاری و مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے تاریخی پیکیج کا اعلان کرکے تعمیر وترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، شہر کی داخلی سڑکیں بھی بنائی جائیں گی علاقے کے ہسپتالوں، سکولوں اور کالجز میں ضروری سہولتو ں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی قلات میں ترقیاتی کام میرے لیے خصوصی اہمیت کے حامل ہے۔ترقیاتی منصوبے میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں۔جو افسر کام نہیں کرے گا، عہدے پر نہیں رہے گا۔ فرض شناس اورمحنتی افسروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات عزت عزیز بلوچ،۔ ڈی پی او قلات عبدالحق عمرانی، ایکسین بی اینڈ آر قلات محمد انور نیچاری،ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر نصر اللہ لانگو ایکسین پی ایچ ای سہیل باروزئی کی ترقیاتی منصوبوں پرہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگا ہ کیاگیا۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل سے قلات کے عوام کوبہت فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے وزیر داخلہ نے سیاسی و انتظامی ٹیم کو مزید متحرک انداز میں عوامی خدمت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت محنت کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کا ہے بعد ازاں صوبائی وزیر داخلہ نے قلات سے آئے مختلف وفود سے ملاقات کی لوگوں نے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر داخلہ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ علاقوں میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے اورجائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔انہوں نے ملاقات کرنے والے وفود سے کہا کہ اپنے علاقوں میں حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کی جاے کورونا کا پھیلا¶ کم کرنے کیلئے عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔ حالیہ پابندیوں پر عملدرآمد کے حوصلہ افزا ءنتائج سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے صوبائی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ذاتی نمائش کی بجائے آپ نے زمینی حقائق کے مطابق عملی اقدامات کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!