بچوں کی تعلیم کے لیے بھارتی خاتون نے ‘منگل سوتر’ بیچ کر ٹی وی خرید لیا

بچوں کی تعلیم کے لیے بھارتی خاتون نے ‘منگل سوتر’ بیچ کر ٹی وی خرید لیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بھارت میں غربت کے ہاتھوں مجبور ماں نے ‘منگل سوتر’ فروخت کر کے ٹی وی خرید لیا تاکہ اُن کے بچے بھارت کے سرکاری چینل دُور درشن پر تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔ ریاست کرناٹک کی رہائشی کستوری چالوادی کا کہنا ہے کہ غربت کی وجہ سے اس کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ ٹی وی خرید سکتی، لہذٰا اُنہوں نے منگل سوتر رہن رکھوانے کا فیصلہ کیا۔ خیال رہے کہ دُنیا بھر کی طرح بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے انٹرنیٹ یا ٹیلی ویژن کے ذریعے تدریس کا عمل جاری ہے۔ ہندوؤں کے رسم و رواج کے مطابق شادی کے موقع پر دلہا دلہن کو سونے یا کسی اور دھات کا بنا نیکلس پہناتا ہے جسے ‘منگل سوتر’ کہا جاتا ہے۔ کستوری چالوادی نے اپنا بارہ گرام سونے کا منگل سوتر رہن رکھوا کر ٹی وی خریدا۔ تاکہ اس کے بچے بھارت کے سرکاری ٹی وی چینل ‘دور درشن’ پر نشر ہونے والی اسکول کی کلاسز حاصل کر سکیں۔بھارتی نشریاتی ادارے ‘انڈیا ٹوڈے’ کے مطابق مذکورہ واقع تحصیل دار کے علم میں لایا گیا جس کے بعد سرکاری حکام کو مزید تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ تاہم منگل سوتر رہن رکھنے والے دُکان دار نے معاملے کی نزاکت کے پیشِ نظر خاتون کو منگل سوتر واپس کر دیا اور رقم بطور قرض دے دی۔ دوسری طرف کچھ مقامی لوگوں کی طرف سے منگل سوتر کے خریدار کو پیسے واپس کرنے کے لیے پیسے بھی جمع کیے گئے جب کہ اپوزیشن جماعت کانگریس کے رُکنِ پارلیمنٹ ضمیر احمد نے 50 ہزار جب کہ ایک ریاستی وزیر نے خاتون کو 20 ہزار امداد دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!