پاکستان کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ روز اپنا پہلا بالی وڈ گانا ‘ہمراہ’ ریلیز کیا ہے۔عاصم اظہر نے چند روز قبل گانے کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی تھی کہ وہ عید کا تحفہ دیتے ہوئے اس دن اپنا پہلا بالی وڈ گانا ریلیز کریں گے۔لیکن 22 مئی کو کراچی میں ہونے والے طیارے حادثے کے بعد عاصم اظہر نے گانے کو تاخیر سے یعنی عید کے تیسرے دن ریلیز کیا۔عاصم اظہر کے گانے نے 10 کروڑ بار دیکھے جانے کا سنگ میل عبور کرلیا عاصم اظہر کے بالی وڈ کے پہلے گانے ‘ہمراہ’ کو یوٹیوب پر 17 گھنٹوں میں ہی 3 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے جب کہ یہ گانا پاکستان کے یوٹیوب ٹرینڈنگ پر بھی نظر آرہا ہے۔نوجوان گلوکار عاصم اظہر کا گانا بالی وڈ فلم ‘ملنگ’ میں شامل ہے جس میں انہوں نے اپنی آواز کا جادو جگانے کے ساتھ ساتھ گانے کی موسیقی بھی خود ہی ترتیب دی ہے۔





