کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سکیرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا عالمی وبا کے نتیجے میں پارٹی کے مرکزی سکیرٹریٹ جو گزشتہ کہیں مہینوں سے سیاسی سرگرمیوں کیلئے بند کردیا گیا تھا اب کورونا کیسز میں کمی کے وجے سے پارٹی کے مرکزی سکیرٹریٹ کو دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے لہذا پارٹی کے مرکزی سکیرٹریٹ اب معمول کے مطابق صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا اور تمام دوستوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ حسب معمول کے مطابق اپنے حاضری اور روابط کو یقینی بنائے دریں اثناء آج پارٹی کے مرکزی ھیومن رائیٹس سیکریٹری موسی بلوچ، اور پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ضلعی سینیر نائب صدر ملک مہی الدین لہڑی ،ضلعی لیبر سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، ادریس پرکانی، ملک عطا اللہ مینگل،صدام جتک،ظائر بنگلزہئ، سلیم چند، اور شبیر احمد مینگل،نے ملاقات کی اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال و دیگر امور پر بات چیت بھی کی گئی






