بٹگرام، وادی ناران کاغان سیاحوں کی آمد کیلئے کھول دی گئی

بٹگرام، وادی ناران کاغان سیاحوں کی آمد کیلئے کھول دی گئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بٹگرام: وادی ناران کاغان سیاحوں کی آمد کیلئے کھول دی گئی،ناران کاغان آنے والے سیاح وادی میں کچرا پھیلانے سے گریز کریں بصورت دیگر سخت کاروائی ہوگی ڈائیریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تفصیلات کے مطابق کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد آصف نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر وادی ناران کاغان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی جبکہ اب باقاعدہ طور پر ان سیاحتی مقامات کو سیاحوں کی آمد کیلئے کھول دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ قدرت نے وادی کاغان کو بے پناہ حسن سے مالا مال کیا ہے لیکن اسے اشرف المخلوقات کے غیر ذمہ دارانہ رویوں سے سنگین خطرات لا حق ہیں،ناران جانے والے سیاح حضرات وادی میں کچرہ اور گندگی نہ پھیلائیںانھوں نے مزید کہا کہ کہ حکومت نے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے پلاسٹک کا استعمال ہمارے ماحول کو تباہی سے دو چار کر چکا ہے،اس لیئے پلاسٹک کی اشیاءجیسے خالی بوتلیں وغیرہ ادھر اُدھر پھنکنے کی بجائے اپنی گاڑی میں رکھ کر واپسی پر KDA کے کوڑا دانوں میں ڈالیںڈی جی KDA کا کہنا تھا کہ انہوں نے علاقے کی بہتر صفائی ستھرائی کے لیئے اضافی سینٹری ورکرز تعینات کیے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر دو شفٹوں میں کچرہ اٹھاتے ہیں لیکن اگر ہزاروں اہلکار بھی تعینات کر دیے جائیں پھر بھی عوام کے تعاون کے بغیر ہم صاف ستھرے ماحول کا مقصد حاصل نہیں کر سکتے انھوں نے سیاحوں سے درخواست کی کہ وہ وادی میں تیز رفتار ڈرائیونگ اور دریا میں نہانے سے گریز کریںاور خود کو دوسرے سیاحوں کے لیے زحمت کا زریعہ نہ بنائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!