کوئٹہ: گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے گزشتہ روز بولان کے علاقے پیر غائب کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی مزمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے گورنر بلوچستان نے مند کے قریب دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے. اپنے ایک بیان میں گورنر یاسین زئی نے کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا. کچھ لوگ صوبے کے پرامن صورتحال کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جنکے ناپاک عزائم کو ہم ہر صورت میں ناکام بنائیں گے. انہوں نے کہا کہ ہم شہداءکے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ بہت جلد ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائیں گے. انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات کی بلند کرے اور سوگوار خاندانوں کو صبرجمیل عطاءفرمائے۔






