ارطغرل نے ’میرا جسم میری مرضی‘کے نعرے کو دفن کردیا: وینا ملک

ارطغرل نے ’میرا جسم میری مرضی‘کے نعرے کو دفن کردیا: وینا ملک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے پاکستانی شوبز انڈسٹری کو اس سے سبق سیکھنے کی تجویز دی ہے۔شہرہ آفاق ترکش سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ یا ’ارطغرل غازی‘ پاکستان میں اتنی مقبول ہوچکی ہے کہ اس نے ترکی کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اس سیریز کی کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستان کی عوام کا دل جیتا بلکہ شوبز ستاروں کو بھی اپنا گرویدہ کرلیا ہے۔سوشل میڈیا پر عام عوام کے ساتھ پاکستانی شوبز ستارے بھی اس کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور اپنی پسندیدگی کا اظہار مختلف پوسٹ کے ذریعے کر رہے ہیں۔گزشتہ روز وینا ملک نے بھی سیریز کی مقبولیت سے متعلق بات کی۔وینا ملک اپنی پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ ترک ڈرامہ ارطغرل ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور پسند آج بھی اسلامی روایات کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اس ڈرامے کی مقبولیت نے "میرا جسم میری مرضی” کے نعرے کو دفن کردیا ہے، اگر پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا‘۔دوسری جانب تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے بھی اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘مجھے نہیں معلوم اس کے بارے میں کیوں فضول باتیں چل رہی ہیں؟ لیکن آخرکار یہ تسلیم کرنا ہی ہے کہ یہ ایک تعلیمی ڈرامہ سیریز ہے جو تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور اخلاقیات کا سبق دیتا ہے‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!