افغان صدر نے دو ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا

افغان صدر نے دو ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

افغان صدر اشرف غنی نے دو ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان کی تین روز کی فائربندی کی پیش کش قبول کرنے کے بعد امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ترجمان افغان صدرکا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ جذبہ خیرسگالی اور امن عمل کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے عیدالفطرکے موقع پر فائر بندی کا اعلان کیا گیا تھا جس کا افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!