کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ضلعی کونسلر ملک محمد حسن مینگل یونین کونسل کچی بیگ کے سابق کونسلر اور پارٹی کے رہنما ملک حاجی عبد القادر لہڑی اور پارٹی کے ممبران عطا اللہ سمالانی، محمد اسماعیل شاہوانی نے گزشتہ روز ڈاکوں کی فائرنگ سے سریاب مل کی تاجر اور شمس الدین آٹا ڈیلرز کے مالک حاجی عبد العزیز لہڑی کے ہلاکت پر ان کے گھر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی وہ پارٹی کے مرکزی کونسلر حمید لہڑی کے کزن تھے پارٹی رہنماوں نے سردار اختر جان مینگل اور پارٹی کی جانب سے اظہار ہمدردی کی اور اس بزدلانہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر سے ایک دن قبل صبح آٹھ بجے کے قریب عوامی پیٹرول پمپ سریاب مل میں حاجی عبد العزیز لہڑی اپنے ایک مزدور کے ساتھ دکان میں موجود اپنے کاروبار میں مصروف عمل تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار نکاب پوش مسئلہ ڈاکوو¿ں نے دکان میں گھس کر حاجی عبد العزیز لہڑی اور ان کے مزدور پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کی نتیجے میں حاجی عبد العزیز لہڑی شدید زخمی ہوے اور انہیں علاج کے لیے کراچی لے گئے جو ایک دن کے بعد زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے عید کے دن انتقال ہوئے یہ واقعہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے کہ دن دیہاڑے تاجر برادری کو جرائم پیشہ عناصر اور ڈاکو قتل و غارت گری کا نشانہ بناکر فرار ہونے کامیاب ہوتے ہے جو کہ انتظامیہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ناکامی کی منہ بولتا ثبوت ہے حکومت وقت ضلعی انتظامیہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تاجر برادری کی جان ومال اور کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہے جس کی واضح ثبوت ماہ رمضان شریف کے آخری دن کے روشنی میں سریاب مل کے تاجر اور شمس الدین آٹا ڈیلرز کے مالک حاجی عبد العزیز لہڑی کی بیمانہ قتل اور ان کے مزدور کو زخمی کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی دو سال قبل سندھ اور بلوچستان کے معروف تاجر اور ڈیرہ مراد جمالی کے رائس مل کے مالک حاجی محمد نواز مینگل سمیت چمن لورالائی اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں تاجر برادری کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا اور آج تک تاجر برادری کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مکاتب فکر کے ساتھ ساتھ تاجر برادری میں شدید بے چینی پائی جاتی ہیں اور وہ عدم تحفظ کے شکار شدید مسائل اور مشکلات سے دوچار حکومتی امن و امان کے حوالے سے حکومتی ناکس پالیسیوں سے نالاں ہیں انہوں نے کہا کہ چار دن گزر چکے ہیں انتظامیہ اور پولیس نے تاحال سریاب مل کے مقامی تاجر حاجی عبد العزیز لہڑی کی قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا اس کے برعکس پولیس انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جب چاہے پرامن شہریوں کی گرفتاری کے لیے زمین اور آسمان کو ایک کرکے بے گناہ لوگوں کو اٹھاتے ہوئے نہیں تھکتے ہے اور ہر چند کلو میٹر کے فاصلوں پر ناکے چیک پوسٹوں میں اور ایگل اسکواڈ کے ذریعے پرامن شہریوں کا عزت نفس کو مجروح کرتے ہوئے انہیں طرح طرح کے آزیتں اور ذہنی کیفیت دیکر معاشرے کے اصل جرائم پیشہ عناصر چوروں اور ڈاکوو¿ں کے گرفتاری کو نظرانداز کر کے عوام کی توجہ اصل اور بنیادی ایشوز اور اپنے ناکامیوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں ایسے عوام دشمن پالیسیوں پر کسی صورت میں خاموشی اختیار نہیں کرینگے اور تاجر برادری کو ظلم و جبر قتل و غارت گری اور مشکل حالات میں تن وتنہا نہیں چھوڑینگے اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ہر سطح پر سیاسی اور جمہوری انداز میں آواز بلند کرتے رہیںگے۔
