محکمہ موسمیات نے آج سے اگلے 6 روز تک کے لیے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں آج سے بارش کا امکان ہے جب کہ پنجاب بھر میں اگلے 6 روز کے تک مسلسل بارشیں متوقع ہیں۔آج رات سے ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابرآلود رہے گا اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی، پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے ساتھ آندھی کی بھی توقع ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جنوب میں ہوا کا کم دباو اور شمالی بحیرہ عرب میں ہائی پریشر موجود ہے، ہوا کے کم دباؤ سے بننے والے سمندری طوفان کو’’نثارگا‘‘ نام دیا جائے گا۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ یکم سے2جون کے دوران بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤبننے کا امکان ہے جب کہ یمن میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، ہوا کا کم دباؤسائیکلون میں تبدیل ہوگا یا نہیں کہنا قبل ازوقت ہے۔






