منصوبہ بندی اور محاصل کے حصول کے حامل شعبوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے‘ جام کمال

منصوبہ بندی اور محاصل کے حصول کے حامل شعبوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے‘ جام کمال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی PSDP کا جائیزہ اجلاس منعقد ہوا. ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات کی اجلاس کو رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں اور آئیندہ مالی سال کے مجوزہ ترقیاتی پروگرام پر بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل 2448 منصوبوں میں سے 1453 منصوبے مکمل کر لیئے جائیں گے. 995 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیئے آئیندہ مالی سال میں فنڈز مختص کیئے جائیں گے. ترقیاتی محکموں کو جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی. آئیندہ مالی سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات جاری منصوبوں کی پیش رفت کے مطابق محکموں کو فنڈز کا اجر کرے گا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا. اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ محکمے آئیندہ مالی سال کے لیئے بہتر تیاری کے ساتھ مفاد عامہ کے ترقیاتی منصوبے پیش کریں. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بڑے ترقیاتی محکموں میں pc .1 اور ترقیاتی منصوبوں کی دستاویزات کی تیاری کے لیئے پروکیور منٹ ماہرین کی آسامیاں پیدا کی جائیں گی. اجلاس میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں پلاننگ اور مانیٹرینگ کے شعبوں کے ماہرین کی خدمات کے حصول کا فیصلہ کیا گیا. اجلاس میں مختلف شعبوں کے محاصل میں اضافے کی تجاویز اور اقدامات کا جائیزہ لیا گیا. بلوچستان ریونیو اتھارٹی مائیننگ لائیو سٹاک زراعت ماہی گیری اور خدمات کی فراہمی کے شعبوں میں بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ صوبے کی آمدنی کو بڑھایا جائے گا. اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ انسانی وسائل کی ترقی کے بغیر ترقیاتی منصوبہ بندی اور صوبے کی آمدنی میں اضافے کے اہداف کا حصول ممکن نہیں. اجلاس سے خطب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ شعبہ جاتی ماہرین کی خدمات کی عدم دستیابی سے فنڈز اور وقت کے ضیاع کا احتمال رہتا ہے. بلوچستان کی مالی و ترقیاتی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی اور محاصل کے حصول کے حامل شعبوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے. مختلف شعبوں کے ماہرین ملک سے جارہے ہیں جس سے ماہرین کا قومی سطح پر انحطاط پیدا ہو رہا ہے. ہمیں اپنے ماہرین کی حوصلہ افزاءکرتے ہوئے ان کی خدمات سے استفادہ کرنا ہو گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!