اسلام آباد:ملک بھر میں کرونا وائرس سے 4صحافی شہید جبکہ سینکڑوں متاثر ہو گئے ۔متاثرہ صحافی سیلف قرنطینہ میں کسمپرسی سے خطرناک بیماری کا مقابلہ کرنے پر مجبور ہیں,معلومات کے مطابق گزشتہ روز کے پی کے میں ایک صحافی فخرالدین کرونا کا مقابلہ نہ کر سکے اور جان کی بازی ہار گئے ،اس سے قبل ملتان اور سکھر میں تین صحافیوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔پی ایف یو جے اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ پنجاب لاہور میں 84صحافی متاثر ہوئے ہیں علاوہ ازیں گلگت بلتستان،فیصل آباد،ملتان ،رحیم یار خان،بہاولپور،کراچی،سکھر،گوجرانوالہ،اسلام آباد،راولپنڈی،کوئیٹہ میں صحافی متاثر ہوئے ہیں،ملک بھر میں 159سے زائد صحافی سیلف قرنطینہ میں ہیں جن کے رزلٹ مثبت آئے تھے ،کراچی 24سکھر 6 اسلام آباد راولپنڈی12 کوئٹہ17 ملتان5گوجرانوالہ 02افراد متاثر ہوئے ہیں ،اس موقع پر پی ایف یو جے نے حکومت سے کہا ہے کہ ملک بھر میں صحافی برادری میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور انہیں کوئی سہولت بھی فراہم نہیں کی جار ہی ہے ۔بیشتر صحافی فنانشل بھی کمزور ہیں اور انکے گھروں میں فاقے پڑ چکے ہیں لیکن وہ اس مرض کا دلیرانہ مقابلہ بھی کر رہے ہیں
