بلوچستان کا عوام محب وطن ہیں ‘ کوہلو میرا گھر ہے ‘ نوابزادہ شازین بگٹی

بلوچستان کا عوام محب وطن ہیں ‘ کوہلو میرا گھر ہے ‘ نوابزادہ شازین بگٹی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوہلو: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ شازین بگٹی گزشتہ روز ایم ڈی بیت المال پاکستان عون عباس کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کوہلو پہنچ گئے علاقے میں قبائلی رہنماوں سمیت پارٹی ورکروں سے ملے اور علاقے کا دورہ کیا ہے انہوں نے لیویز لائن میں ایم ڈی عون عباس کے ہمراہ 30سے زائد بم دھماکوں میں معذور ہونے افراد میں ویل چیئر اور امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے ہیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی سے پاکستان میں ترقی کے نئے وسائل پیدا ہونگے ضلع کوہلو میں عوام کو ترقی کےلئے تمام دستیاب وسائل میں رہ کر سہولیات فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہوں کوہلو میرا گھر ہے یہاں آکر خوشی ہوئی ہے یہاں کے لوگوں نے قومی اسمبلی کے سیٹ کےلئے مجھے سپورٹ کیا انکا شکر گزار ہوں انشااللہ عوام کے امنگوں کے مطابق سہولیات دےنگے علاقے میں صاف پینے کے پانی،بجلی ،سڑکیں ،تعلیم اور صحت کے سہولیات کےلئے کوشاں ہوں اور خصوصی پیکج کا اہتمام کرنے کےلئے اقدامات کررہے ہیں کوہلو کے عوام باشعور ہیںیہاں لوگوں میں ترقی اور شعور کا رجحان زیادہ ہے جمہوری وطن پارٹی عوام کے خدمت کا مقصد لیکر اسمبلیوں میں آئی ہے اور انشااللہ عوام کے فلاح بہبود میں کوئی کسر باقی رہنے نہیں دیں گے پارٹی کے کارکنان ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںیہاں عوام نے جو عزت دی ہے انکا شکر گزار ہوں ۔کورونا وائرس کے خلاف ہم سب نے مل کر لڑنا ہے اور اس وباءکا مقابلہ کرناہے اس کا واحد علاج احتیاط ہے عوام سے گزارش ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کو اپنائیں اللہ پاک کے حکم سے یہ وباءبہت جلد ختم ہوگا اور معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوجائے گا بعد ازاں تقریب کے ممبر صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ خان مری نے شاہ زین بگٹی اور ایم ڈی عون عباس ، قبائلی عمائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!