ٹڈیاں ملک کے 61 اضلاع میں حملہ آور ہیں،این ڈی ایم اے

ٹڈیاں ملک کے 61 اضلاع میں حملہ آور ہیں،این ڈی ایم اے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد :نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ اس وقت ٹڈیاں ملک کے 154 میں سے 61 اضلاع میں حملہ آور ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایاکہ ٹڈی دل کے حملوں کے باعث بلوچستان کے 31، خیبر پختونخواہ کے 11، پنجاب کے 12 اور سندھ کے 7 اضلاع متاثر ہیں۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق ٹڈیوں کے حملہ زدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، ملک بھر میں 1150ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 13 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے ہوا جس میں سے 4 ہزار 400 ہیکٹر رقبے کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق بلوچستان میں 1700 ہیکٹر رقبے پر اسپرے کیا گیا ،پنجاب میں 1000 ہیکٹر، خیبر پختونخوا میں 900 ہیکٹر رقبے کی ٹریٹمنٹ ہوئی اور سندھ میں گزشتہ روز 800 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس بھی ٹڈی دل کے حملوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تھی جبکہ این ڈی ایم اے کی جانب سے ٹڈی دل سے متعلق اطلاعات اور شکایات کے ازالے کے لیے ہاٹ لائن بھی شروع کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!