چینی بحران رپورٹ شہباز شریف، شاہد خان عباسی کے خلاف چارج شیٹ ہے، شہزاد اکبر

چینی بحران رپورٹ شہباز شریف، شاہد خان عباسی کے خلاف چارج شیٹ ہے، شہزاد اکبر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف چینی بحران کمیشن کی رپورٹ چارج شیٹ ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ شاہد خان عباسی نے چینی کی پیداوار کا صحیح تعین کیے بغیر 24 گھنٹے کے نوٹس پر چینی پر 20 ارب روپے کی سبسڈی شوگر ملز کو دی تاکہ وہ برآمد کرسکیں۔شہزاد اکبر نے کمیشن رپورٹ کے پیراگراف 209 کا حوالہ دے کر کہا کہ ’شاہد خاقان عباسی سبسڈی کے حق میں کوئی جواب نہ دے سکے اور نہ ہی کوئی دستاویز پیش کیں۔’معاون خصوصی نے کہا کہ ’شاہد خاقان عباسی اپنے مالک شہباز شریف کے اتنے وفادار ہیں کہ ان کے بھتیجے (سلیمان یا حمزہ شہباز) کے کہنے پر 20 ارب روپے کی سبسڈی دے دی وزیر اعظم عمران خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی منظوری کے بعد چینی کو برآمد کرنے کی اجازت دی تھی نا کہ سبسڈی کی انہوں نے کمیشن رپورٹ کا پیرا پڑھ کر سنایا کہ ’یہ درست ہے کہ ملک کو زرمبادلہ کی ضرورت تھی اور وافر مقدار میں شوگر موجود تھی جسے برآمد کیا جاسکتا تھا شہزاد اکبر نے کہا کہ کمیشن نے چینی بحران کی اصل وجہ مارکیٹ اور شوگر ملز کے گٹھ جوڑ کو قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!