حکومت ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے ،آل بلوچستان پبلک ٹرانسپورٹ

حکومت ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے ،آل بلوچستان پبلک ٹرانسپورٹ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:آل بلوچستان پبلک ٹرانسپورٹ کے رہنمائوں حاجی سیف الدین، حاجی محمد افضل ، حاجی جہانگیر موسی خیل ، حاجی جانان ، حاجی داد محمد ، وزیر خان ، سردار تارن، حضرت علی ، حاجی موسی جان اور حاجی جبار نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کے طرف سے چلانے کی اجازت نہ دی گئی تو تو ہم دیگر صوبوں کے طرف جانے والے تمام راستے بند کرینگے حکومت ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے یہ بات انہوں نے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ لسبیلہ سے کراچی جانیوالی تمام ٹرانسپورٹ چل رہی ہے لیکن دیگر اضلاع کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے تین ماہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ سے منسلک افراد اور دیگر ملازمین کیلئے کسی پیکیج کا اعلان نہیں کیا گیاان کا کہنا تھا کہ اکثر ٹرانسپورٹرز نے اقساط پر بسیں اور کوچز خرید رکھی ہیں جن کی قسطوں کی ادائیگی مشکل ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ اگر کل تک ہماری ٹرانسپورٹ بحال نہ کی گئی تو ہم پورے صوبے کی شاہراہوں کو بند کر دیں گے اس حوالے سے کل بارہ بجے ٹرانسپورٹرز ا اجلاس جبل نور کے مقام پر طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!