سانحہ ڈنک ، خواتین بھی  غیر محفوظ ہیں ، میر عبدالرشید مینگل

سانحہ ڈنک ، خواتین بھی غیر محفوظ ہیں ، میر عبدالرشید مینگل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بلوچستان نیشنل پارٹی قطر کے سابق صدر میر عبدالرشید مینگل نے سانحہ ڈنک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اس قسم کے واقعات سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ انتظامیہ اور حکومت نے علاقے کو بندوق برداروں کے حوالے کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ان بندوق بردار و کو کسی کی حمایت حاصل نہ ہوتا تو دنک والا واقعہ پیش نہ آتا پورے علاقے میں چوری ڈکیتی کی واداتیں عام ہیں اب ہمارے خواتین بھی ان دہشت گردوں سے غیر محفوظ ہیں انہوں نے کہا کہ پورے علاقے میں بندوق بردار اور کالے شیشے والے گاڑی والوں کا راج ہے انہوں نے کہاکہ برمش جیسی ننھی پری کو زخمی کرنا اور اس کی ماں کو اس کی آنکھوں کے سامنے شہید کرنا انتہائی درندگی کا ثبوت ہے ایسے درندوں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنا آور برمش کو انصاف فراہم کرتا ریاست کی زمہ داری ہے ۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!