عوام کو سبزباغ دکھانے والے حکمرانوں نے ملک کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ‘ مولانا واسع

عوام کو سبزباغ دکھانے والے حکمرانوں نے ملک کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ‘ مولانا واسع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ :جمعیت علما ءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے پشاور میں جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام کل جماعتی سربراہی کانفرنس کے اعلامیہ کو پاکستانی عوام کے ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو سبزباغ دکھانے والے حکمرانوں نے ملک کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جوجو وعدے کئے اس سے روگردانی کرکے مہذب جمہوری دنیا کی سیاست کو بدنام کیاگیا کرونا وائرس کے حوالے سے پورے ملک میں غفلت برتی گئی آج عوام کرونا مریضوں کے جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں مگر حکومت محلاتی سازش میں مصروف ہے لاکھوں نوکریاں دینے والے اسٹیل مل ملازمین کا معاشی قتل کرچکی ہے جمعیت علما اسلام فاٹا کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کی قومی سطح پر سیاسی اور سماجی خدمات کا اعتراف مخالف بھی کررہے ہیں انہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قبائلی امور کے حوالے سے خطے میں اہم کردار ادا کیا ان کی وفات سے جمعیتِ علما اسلام اور فاٹا کے عوام ایک مدبر قیادت سے محروم ہوگئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں جمعیت علما اسلام سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کی تعزیت کے بعد اراکین پارلیمنٹ مولانا اسعد محمود مولانا سید آغا محمود شاہ مولانا کمال الدین مولانا صلاح الدین ایوبی سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا ملک کو بحرانوں کی دلدل میں پھنسا کر اب جان چھڑانے کیلئے مختلف قسم کے ڈرامے کئیے جارہے ہیں عمران خان بحیثیت وزیراعظم حواس باختگی کا شکار ہوکر صبح وشام ان کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے اسی طرح ہمارے بلوچستان کی نااہل حکومت نے عوام کی زندگیوں کو تباہ کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!