کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ نے چیئرمین منظور کے انتقال پر افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک اعلیٰ سیاسی شخصیت کے مالک تھے یہ خلاءتا قیامت اب پر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس او کےلئے مرحوم کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ خالد بلوچ نے کہا کہ چئیرمین منظورکی بحیثیت سیاسی لیڈر خدمات بلوچستان کے لئے قابل فخر ہیں۔ چئیرمین منظور بلوچستان کے محکوم طبقے کی آواز سمجھے جاتے تھے- ہم ان کی مغفرت کے لئے دعا گو ہیں۔
