کوئٹہ‘ سیاسی و قبائلی رہنما میر لیاقت علی لہڑی نے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین منظور بلوچ کی نا گہانی وفات پر بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے وہ ایک نہایت النفس مخلق پر عزم ثابت قدم انسان تھے۔ ان کے انتقال سے جو خلاءپیدا ہوئی ہے وہ صدیوں تک خالی رہے گی۔ ان کی نا گہانی وفات سے بلوچستان کو ایک ہمدرد اور خیر خواہ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے۔غمزہ خاندان کے غم مےں برابر کے شریک ہےں۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ اُن کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب عطاءفرمائے۔ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
