بلوچستان، بین الصوبائی اور بین الا ضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت

بلوچستان، بین الصوبائی اور بین الا ضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے صوبے میں 18نکاتی ایس او پیز سے مشروط بین الصوبائی اور بین الا ضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی،مسافروں کا ماسک پہننا، گاڑیوں،بسوں میں ڈس انفکیشن اسپرے کرنا لازم قرار، خلاف ورزی کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بھی بند کی جاسکے گی ،محکمہ داخلہ وقبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق روانگی سے قبل اور منزل پر پہنچنے پر بسوں، وین کے اندورنی حصے میں ڈس انسفکیشن اسپرے لازم ہوگا، بسوں اور وین میں ہاتھ سینیٹائز کرنے کی سہولت فراہم کرنا لازم ہوگا،مسافر ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھ سکیں ،ٹرانسپورٹرز کو ہر مسافر کا ریکارڈ رکھنے کے ساتھ ساتھ تھرمل گن کے ذریعے انکا درجہ حرارت بھی چیک کرنا ہوگا تاکہ بخار میں مبتلا افراد سفر نہیں کرسکیں مسافروں، ڈرائیورز، کنڈکٹر ز کیلئے دوران سفر ماسک پہننا بھی لازم قرار دیا گیا ہے بغیر ماسک کے کسی کو بھی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، بسوں کی راہداری میں کسی کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی،ٹیکسی کارز میں صرف تین مسافر سفر کرسکیں گے 18سیٹر وین صرف 10مسافروں کے ساتھ سفر کر سکے گی،بس اور ویگن اڈوں پر رش اورہجوم کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ٹرمنلز، اڈوں پر ہاتھ دھونے کی سہولت موجود ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرمنلز میں گاہکوں کو ماسک کے بغیر اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی،عملے، مسافروں، عوام کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ رکھنا بھی لازمی ہوگا، اس کے علاوہ کورونا وائرس سے بچا کی تمام حفاظتی تدابیر بھی اختیار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی صورت میں کاروائی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کو عوام مفاد میں دوبارہ بند کرنے کے احکامات بھی جاری کئے جاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!