نوشکی ، کورونا پر جھوٹ گھڑا جارہا ہے یہ ففتھ جنریشن وار ہے ،مولانا مولانا محمد خان شیرانی

نوشکی ، کورونا پر جھوٹ گھڑا جارہا ہے یہ ففتھ جنریشن وار ہے ،مولانا مولانا محمد خان شیرانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی: بابائے جمعیت سابق امیرِ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان حضرتِ مولانا مولانا محمد خان شیرانی صاحب ۔شاہین جمعیت حافظ حمد اللہ صاحب ۔حاجی محمد صادق نورزئی صاحب اور دیگر اکابرین نے مختلف تعزیتوں کے سلسلے میں نوشکی کا دورہ۔جمعیت علمائے اسلام کی ضلعی قیادت حضرت مولانا غلام نبی صاحب ۔حاجی منظور احمد مینگل ۔مولانا غلام حیدر ۔مولانا ملک محمد ۔حافظ عبداللہ گورگیج ۔حاجی محمد یوسف۔حاجی عبدلطیف ۔پروفیسر نقیب احمد ۔مولانا محمد ابراھیم ۔مولانا گل محمد ۔تحصیل امیر مولانا عبدالغفار ۔مفتی محمد عمر ۔زکریا عادل اور دیگر سینکڑوں کارکن موجود تھے ۔حضرتِ شیرانی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کرونا پر عالمی سیاست ہورہی ہے۔اور کرونا پر جھوٹ گھڑا جارہا ہے یہ ففتھ جنریشن وار ہے عالمی آبادی کو گھٹانے کا منصوبہ ہے کرونا کے مریضوں کو زبردستی اور بڑھایا جارہا ہے مقامی ڈاکٹرز بھی خدشات کااظہار کررہے ہیں مغربی بلاکوں میں معاشی جنگ جاری ہے ۔لوگ طاقت اور پیسہ کیساتھ جاتے ہیں۔حقیقی جمہوریت کا تصور ختم ہورہا ہے ۔وزیراعظم اور اسکی کابینہ کرونا کے بارے مخمصے کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا مختلف عالمی رہنماؤں نے کرونا پر جھوٹ کو ثبوت کیساتھ عیاں کیا ہے
کارکن احتیاط ضرور برتیں مگر کسی بھی جھوٹ پر کان نہ دھریں ۔بیماری خدائی ہے یا خود ساختہ ہے آنے والے وقت میں معلوم ہوگا ۔کارکن سنتِ رسول ﷺ کو اپنائیں ۔سنت میں ہی نجات ہے ۔تمام بیماریوں کا علاج سنت میں ہے ۔اسلامی تعلیمات کی پیروی کرنے میں امت کی نجات ہے ۔
بعد ازاں حضرتِ شیرانی صاحب اور دیگر اکابرین اور ضلعی قیادت نے سمیع اللہ شہید ۔قبائلی رہنما میر عبدالباقی بادینی مرحوم ۔ ۔فیض اللہ شاہ کلانی مرحوم اور مولانا محمد اعظم مرحوم اور محمد حاتم بڑیچ مرحوم کی تعزیت کے سلسلے میں انکے گھر جاکر ان سے تعزیت کی اور مرحومین کیلیئے دعائے مغفرت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!