نوشکی:بلوچستان نیشنل پارٹی کےمرکزی کمیٹی کے رکن و ایم پی اے نوشکی بابو میر محمد رحیم مینگل نے کہا کہ موجودہ نااہل صوبائی حکومت سازش کے تحت اپوزیشن ایم پی ایز کے حلقوں کو پسماندہ رکھنا چاہتی ہے اورغیر منتخب افراد کو ترقیاتی فنڈز دئے جارہے ہیں تاکہ کرپشن اور کمیشن کے بازارکو گرم رکھا جاسکے جس کی کسی طور بھی اجازت نہیں دی جائے گی اور منتخب ایم پی ایز کو فنڈز ن نہ دیکر انہیں ان کے حلقوں میں بے وقعت اور نااہل پیش کرکے عوام کوان سے بد دل کرنے کی صوبائی حکومت کی سازش کو ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔
21۔2020 کے صوبائی بجٹ کے سلسلے میں اپوزیشن سے مشاورت نہ کرنا اور اپوزیشن کو اعتماد میں نہ لینا اس کی ایک زندہ مثال ہے جس کے ردعمل میں گزشتہ روز اپوزیشن ایم پی ایز کے صوبائی حکومت کے خلاف پر امن احتجاج کو صوبائی حکومت کی جانب سے بزور طاقت روکھنا اور ان کے راہ میں رکاوٹیں ڈالنا اچھی روایت نہیں ہے جس کا ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت پر واضح کرناچاہتےہیں کہ ایسی روایات اس صوبائی اور جمہوریت کے لئے نقصاندہ ہیں کیونکہ اپوزیشن میں بیٹھے اراکین بھی عوام سے ووٹ لیکر منتخب ہوئے ہیں ان کی توہین دراصل عوام کی توہین ہیں اور اپوزیشن اراکین کو بھی برابری کی بنیاد پر فنڈزدئے جائیں تاکہ ان کے حلقوں کے لوگ محروم نہ ہو اور پورا صوبہ ترقی کے سفر میں شامل ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ صوبائی بجٹ کے سلسلے میں اپوزیشن اراکین کے ساتھ مشاورت کر کے انہیں اعتماد میں لیں اور انکے خدشات ارو تحفظات کو دور کریں اور فنڈز کو برابری کی بنیاد پر پر تقسیم کریں تاکہ ان کے حلقوں کے لوگ محروم نہ ہوں،اگرصوبائی حکومت نے اپنا روش نہ بدلا تو ہم اس کے خلاف سخت سے سخت احتجاج سے بھی دریغ نہیں کرینگے جس کی تمام کی تمام تر ذمہ داری صوبائی نا اہل حکومت پر عائد ہوگی۔






