کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان میں کورونا کا شکار مزید پانچ مریض انتقال کرگئے ،چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے آٹھ اضلاع میں کورونا کے 193 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7866 ہوگی ۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز جمعہ کے روز کوئٹہ، سبی ، مستونگ ، قلعہ سیف اللہ اور پشین میں کورونا کا شکار ہونے والے پانچ مریضوں کے انتقال سے صوبے میں اب تک وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 80 ہوگی ہے ، اس دوران 57 مشتبہ مریضوں کی بھی اموات واقع ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے اٹھ اضلاع میںکورونا کے 193 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 7866 ہوگی ہے مصدقہ مریضوں میں سے 98 فیصد یعنی7718مریض مقامی سطح پر وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے6287 کا تعلق کوئٹہ،199 کا جعفرآباد،147 کا قلعہ عبدساللہ اور 140 کا تعلق پشین سے ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں 49 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد2722 ہوگئی ہے ۔ 5064 مریض زیر علاج ہیں جبکہ546 افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں 1783 افرا د کو کورنٹائن سینٹرز میں رکھا گیا ہے۔
