کوئٹہ : اسپینی روڈپر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیاہے ۔ایدھی ذرائع کے مطابق اسپینی روڈ پاک ترک سکول کے قریب ڈاکوﺅں نے پیسے نہ دینے پر محمد ابراہیم سکنہ غوث آباد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرارہوگئے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں دوگروپوں میں تصادم ایک شخص جاںبحق ہوگیاہے ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں دوگروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص حاجی پیر محمد ولد حاجی عمر جاںبحق ہوگیاہے جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے مزیدکارروائی جاری ہے چمن کے علاقے ہندوسوز میں بچوں کے لڑائی کے معاملے پردوگروپوں میں فائرنگ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور نوافراد زخمی ہوگئے جنہیں چمن کے سول ہستپال منتقل کردئے گئے زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویش ناک تھی جنہیں چمن کے سول ہسپتال میں طبی امداددینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردئے گئے لیویز زرائع کے مطابق چمن کے ہندوسوز علاقے میں بچوں کے لڑائی کے معاملے پر دو فریقین ایک دوسرے سے اُلجھ گئے جس کے نتیجے میں فائرنگ تک جا پہنچے اور دونوں فریقین میں 9افراد زخمی ہوگئے اور ایک شخص جاں بحق ہوئے جاں بحق شخص کی لاش کو چمن سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔






